" آپ مجھے صرف ساٸنسی طور پر سمجھا دیں کہ ہم مسلمان اگر کسی مردے کو دفناتے وقت زمین سے یہ کہ دیں کہ یہ جسم امانتا” دفن کیا جا رہا تو سالوں بعد بھی اس میت کی منتقلی کے وقت جب زمین کھودی جاتی ہے تو وہ مرا ہوا جسم کیوں تازہ ہوتا ہے ؟ جب کہ سائنس کے اصولوں کے مطابق تو اس جسم کو گل سڑ جانا چاہییے تھا وہ کون سی چیز ہے جو زمین کو اسے کھانے سے روکتی ہے ؟ "
فون یا ایس ایم ایس کے ذریعے ایک پل میں دنیا کے دوسرے کونے تک ہیغام پہنچنے کے تو معترف ہیں لیکن ایک ماں کے دل سے نکلی ایک پکار پر ہزاروں میل دور بیٹھے اس کے بچے کے دل کی دھڑکن اچانک تیزہونے کے جواز ڈھونڈتے ہیں .چھوٹی سی ٹی وی سکرین پر لہروں کے ذریعے پہنچی زندہ تصویر پر تو یقین کرتے ہیں لیکن بند آنکھوں اور من کے اندر لگی سکرین جو دل سے دل کے تار جڑنے پر روشن ہوتی ہے قابل بھروسا نہیں سمجھتے ؟؟ ریکی اور ہاتھ سے نکلتی لہروں کے ذریعے علاج کو تو مانتے ہیں لیکن کوی ہاتھ تھام کر اس پر دم کرکے پھونک دے تو ہم شک میں پڑ جاتے ہیں ۔۔۔ اس دنیا کے ساتھ ایک متوازی دنیا بھی موجود ہے اس دنیا کو جاننے کے لیے بھی ایک ساٸنس موجود ہے جسے روحانیت کہتے ہیں اور اس دنیا کے ساٸنس دانوں کو صوفی کہلاتا ہے۔ جیسے جسمانی درد کو دور کرنے پین کلر کھاتے ہیں ویسے ہی وہاں کے ساٸنس روح کے درد کے لیے دعا ۔ دم ۔عبادت اور ورد کی شکل میں پین کلر تجویز کرتے ہیں "
ہاشم ندیم کا فکر انگیز ناول " عبدالله " سے اقتباس
No comments:
Post a Comment